سینیٹ الیکشن؛پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست

Apr 27, 2025 | 18:45:PM
سینیٹ الیکشن؛پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست
کیپشن: پی پی پی، ایم کیو ایم لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کر لیا،پیپلزپارٹی کے وفد کی صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں بہادر آباد مرکز آمد ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کاکہناتھا کہ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی خالی نشست پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،پیپلزپارٹی کے وفد نے سینیٹ انتخابات میں سپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے ، علی خورشیدی کاکہنا تھا کہ آج کراچی کے مختلف مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ، پارٹی  کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد جلد پیپلز پارٹی کو فیصلے سے آگاہ کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کی قیمت کوپرلگ گئے،مزید مہنگی ہو گئی