مرغی کی قیمت کوپرلگ گئے، دس روپے فی کلومزید مہنگی

Apr 27, 2025 | 15:51:PM
 مرغی کی قیمت کوپرلگ گئے، دس روپے فی کلومزید مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور میں مرغی کی قیمت کوپرلگ گئے اور ایک مرتبہ پھر 10 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز 395 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالی زندہ مرغی آج 405 روپے میں بک رہی ہے۔

پشاور میں مہنگائی کم نہ ہوسکی اور مرغی10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نرخوں کو کنٹرول کرے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، 45 رکنی سعودی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا

دوسری طرف پولٹری ڈیلرز کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ مصنوعی قلت ہے، جس کی وجہ سے مرغی مہنگے داموں خرید رہے ہیں، اس لیے کم قیمت پر اسے فروخت نہیں کرسکتے۔