روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، 45 رکنی سعودی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا

منصوبے کے تحت 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے، وزارت مذہبی امور

Apr 27, 2025 | 15:24:PM
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، 45 رکنی سعودی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کا 45 رکنی وفد روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ پرانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا، وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے۔

حج 2025ء کے سلسلے میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 45 رکنی سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا، وزارت مذہبی امور کے حکام نے روڈ ٹو مکہ وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 حاجی سعودی عرب جائیں گے، اسلام آباد سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 28 ہزاراور کراچی سے 21 ہزار حاجی سعودی عرب جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدہ

حکام کے مطابق اسلام آباد سے 100 اور کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، حج عازمین کیلئے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کی بجائے پاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔