ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پردستخط ہوگئے،معاہدے پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل،پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے،اس موقع پراجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام بھی شریک تھے،یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ ناکام ،4 گرفتار
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف شامل تھے جبکہ وفد نے وزیراعظم شہباز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کیں۔