لاہورتاراولپنڈی پاکستان کی پہلی تیزترین بلٹ ٹرین کے حوالے سے پہلااجلاس 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی نے صدارت کی، ورکنگ گروپ بنا دیا

Apr 27, 2025 | 12:34:PM
لاہورتاراولپنڈی پاکستان کی پہلی تیزترین بلٹ ٹرین کے حوالے سے پہلااجلاس 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)لاہورسے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منصوبے کے حوالے سے پہلا اجلاس ہوا،بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کے درمیان فاصلہ سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں طے کرے گی

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، کی زیرصدارت پہلا اجلاس ہوا،مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان ، مشیر وزیرعلیٰ پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے سی ای او ریلوے پہ مشتمل ورکنگ گروپ بنا دیا۔

مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلی کو پیش کریں گی،پنجاب کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان بذریعہ ویڈیو لنک،سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندربلوچ اورسیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اصف طفیل اجلاس میں شریک ہوئے۔

شہروں کے درمیان ٹرین کے ذریعے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عملدرآمد کے حوالے سے یہ پہلا اجلاس تھا،نئے ریل روٹس کی نشاندہی کی جائے گی،ریلوے حکام کی ریل نیٹ ورک اور پٹڑی سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہرصارف خود بل بنوا سکے گا:اویس لغاری نے خوشخبری سنادی

مریم اورنگزیب  نے اس موقع پرکہاکہ بلٹ ٹرین کا آغاز کرکے نواز شریف اور مریم نواز شریف عوام سے اپنے ایک اور وعدے کو پورا کریں گے،وہ عوام کو سفر کی سستی، تیز ترین اور آرام دہ سہولیات فراہم کرناچاہتی ہیں، وزیر اعلی پنجاب کا وژن ہے کہ ٹرین عوامی سواری ہے،اسے جدید معیار پر لانا ہے،وزیراعلٰیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی پلان میں شامل ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی تا لاہور ٹریک کو خوبصورت بنانے کی تجویز پر کام کریں گے۔