ہرصارف خود بل بنوا سکے گا:اویس لغاری نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئےکہاہے کہ ہر صارف خود بل بنوا سکے گا۔
وفاقی وزیر توانائی سرداراویس لغاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معیشت کوتباہ کیا،انہوں نے اپنے دورمیں گردشی قرضے میں 1500 ارب اضافہ کیا۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے 3 ہزار 600 ارب روپے سیٹھوں سے نکال کربجلی کی قیمتیں کم کیں، وزیراعظم نے کہا اگر مالکان میں میرارشتہ داریادوست بھی ہواسے نہ چھوڑنا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کمپنیوں نے 160 ارب روپے کی بچت کی ہے،ایک سے 2 ہفتے کے اندر میٹر ریڈر سے آپ کو آزاد کرنے جا رہے ہیں ،ہر صارف اپنے فون سے میٹر کی تصویر بنا کر کر ایس ڈی او کو بھیج کر بل بنوا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے،محسن نقوی
یاد رہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزیدکم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا کہا تھا۔ان کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور قیمت میں مزید 7سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی،پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکج دیا ہے،کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے،حکومت گندم کاشت کرنیوالے زمینداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ،ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔