سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے،محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات، ملاقات میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ، محسن نقوی نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
محسن نقوی کا کہناہے، پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالے انویسٹرز کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سلامتی کونسل میں بھی بازی لے گیا
انہوں نے کہا کہ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، ، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے، ہمارا دین اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے۔
سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے، وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا