اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت

Apr 27, 2025 | 11:29:AM
اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن کیس میں اہم پیش رفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 ایف آئی اے نے حبیب سیکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے،عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کےلیے مہلت مانگ لی ہے۔ 

دوںوں افراد کو بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بالترتیب 22 اور 24 اپریل کےلیے نوٹس جاری ہوئے تھے، زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی،اب دونوں افراد نے اگلے ہفتے متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم

واضح رہے کہ عاطف خان سے رقم وصول کرنے والوں میں ان کی والدہ گلنار خان اور نادیہ حسین بھی شامل ہیں جبکہ عمران شیرانی، ایم علی الدین صدیقی اور عدیل ظفر بھی رقم وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔