بابر اعظم، کین ولیمسن کے پسندیدہ کرکٹر

Apr 27, 2025 | 11:21:AM
بابر اعظم، کین ولیمسن کے پسندیدہ کرکٹر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کیوی کپتان کین ولیمسن نے بابراعظم کو اپنا پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا۔

 خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں صرف چند دنوں سے ہوں، برسوں سے پاکستانی ٹیم کے خلاف کئی بار کھیلنے کا تجربہ حاصل ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے دیکھنے سے لطف اندوز ہوا ہوں۔

وہ ایک شاندار بیٹر ہیں اور دیکھنے کے قابل بہت خوبصورت کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ سے میرے پسندیدہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:3 سال سے سنگل ہوں، کوئی گرل فرینڈ نہیں! کرکٹر کا انکشاف 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ سے فاسٹ بولرز کی بہتات رہی ہے۔

 اب بھی بہت سے خطرناک بولرز موجود ہیں، شاہین آفریدی خاص طور پر نئی گیند کے ساتھ شاندار رہے ہیں۔

بھارت میں آئی پی ایل کے دوران کمنٹری کو کین ولیمسن نے اپنے کیریئر کے اس مرحلے پر اچھا تجربہ قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ہی کچھ مختلف کرنے کی کوشش خوشگوار رہی۔