امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی پہلگام حملے کی مذمت

Apr 27, 2025 | 00:35:AM
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی پہلگام حملے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام  پہلگام میں ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے۔

امریکی ادار ےنے بھارت سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا ،بھارتی حکومت مذہبی آزادی کے معاملے پر اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلے کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔

 امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی یکطرفہ تنسیخ کے بعد مذہبی آزادی کی حالت پر پہلے بھی تشویش ظاہر کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش