آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ..جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا 

Apr 27, 2022 | 19:42:PM
آرمی چیف، ایل او سی، دورہ
کیپشن: آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف کے علاقوں کا دورہ۔ آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات فوجیوں سے بات چیت کی، انہوں نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے رمضان المبارک میں ایل او سی کا دورہ کیا ۔ جنرل قمر جاوید  باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ وقت گزارا۔آرمی چیف نے رمضان المبارک میں فوجیوں کے گزر بسر کے حوالہ سے جائزہ لیا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھی حجاب پر پابندی.محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی سخت مذمت