کورونا نےایک بار پھر بھارت میں دستک دیدی۔ بچوں پر زیادہ اٹیک

Apr 27, 2022 | 19:23:PM
کورونا ، متاثرہ ،بھارتی، بچہ
کیپشن: کورونا سے متاثرہ بھارتی بچہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت  میں کورونا وائرس ایک بار پھر دستک دے رہا ہےاور اس دفعہ اسکی زد میں چھوٹے بچے زیادہ آرہے ہیں۔  بچوں کے سرپرستوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور والدین کا کہنا کہ حکومت کو ایس او پی میں کچھ بدلاؤ کرنا چاہئے اور ضرورت پڑے تو ایک پھر سکولوں کو آن لائن موڈ میں لانا چاہئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کے کیسز میں لگاتار اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 2ہزار927 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 2ہزار 252 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ہے۔گمشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے 32 افراد کی جان گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز پروزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے مقابلے کیلئے ضابطوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھی حجاب پر پابندی.محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی سخت مذمت