عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں

Apr 27, 2022 | 14:56:PM
 عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں۔طلبا کی موجیں لگ گئیں
کیپشن: سکولوں میں عید کی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے موقع پرطلبا کیلئے خوشیاں ڈبل ہو گئیں، تعلیمی اداروں میں لمبی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

 ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کےاعلان کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی،  تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی

خیال رہے کہ وزیراعظم کو 3 چھٹیوں کی سمری ارسال کی گئی تھی تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 4 چھٹیاں دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:حجاب تنازعہ۔مسلمان طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا