سابق ڈی جی ایف آئی اے نے نیا پینڈروابکس کھول دیا۔۔حکومت کو مشکلات؟

Apr 27, 2021 | 23:13:PM
 سابق ڈی جی ایف آئی اے نے نیا پینڈروابکس کھول دیا۔۔حکومت کو مشکلات؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے حکومت پر سیاسی انتقام اور اداروں پراثرانداز ہونے کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  چیف ایگزیکٹو کازیادہ تر زور نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءکو گرفتار کرنے پر تھا۔
خورشید شاہ، مصطفی نوازکھوکھر کی گرفتاری پر زور دیا گیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی نے کہا کہ مریم اورنگزیب، خواجہ آصف  کو گرفتار کرنے پر زور دیا گیا ۔مجھے کہا گیا کہ اسفند یار ولی، امیر مقام اور فلاح کو کیوں نہیں پکڑتے۔میں نے کہا کہ کوئی شکایت ہو، ثبوت ہو، انکوائری ہو گی پھر گرفتاری ہو گی۔
بشیر میمن کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو نے مجھ سے کہا کہ میں محکمے کے ہیڈ کو ایک کال  اور گرفتاری ہوئی یہ ہوتی ہے وفاداری۔
 سابق ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جسٹس فائر عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کیلئے مجھے وزیراعظم کے دفتر بلا یا گیا،وزیراعظم نے کہا اس کیس میں ہمت کرنا۔فروغ نسیم نے کہا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس میں خود لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ محمد بن سلمان کسی کو جو کہتا ہے وہ کرتا ہے۔میں نے کہا سعودی عرب میں بادشاہت ہے۔پاکستان میں جمہوریت ہے صرف گرفتار کرنا نہیں جرم ثابت کرنا ہوتا ہے۔
بشیر میمن نے کہا کہ ن لیگ والے مجھے جانتے بھی نہیں،نوازشریف سے بحیثیت وزیراعظم ائیرپورٹ پر پروٹوکول میں ملاقاتیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:فائز عیسیٰ کیس۔۔فیصلہ خوش آئند۔۔صدر کو استعفا دینا ہوگا۔۔بلاول