اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا، سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔