بچوں میں کینسر، پاکستان میں مفت اسکیننگ ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں کینسر کی روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔
یورپ کے سب سے بڑے کینسر ریسرچ سینٹر کے وفد نے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔
ملاقات میں معروف عالمی کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر اسٹیفن فسٹا کی سربراہی میں آنے والے ڈاکٹرز اور ریسرچرز پر مشتمل وفد شریک تھا۔
ملاقات میں پاکستان میں کینسر کی روک تھام کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک سال تک بچوں کی فری کینسر اسکیننگ کرنے کا اعلان کیا۔
وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ جَلد ہی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں میں کینسر کی تشخیص کے لیے مفت اسکیننگ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی پتھالوجسٹس کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:حکومت نے میانوالی میں آخری افغان مہاجر کیمپ بند کردیا