12 ربیع الاول کب ہوگی؟ اہم خبر جانیے

Sep 26, 2022 | 13:57:PM
12 ربیع الاول, اہم خبر, اسلامک کیلنڈر ,رویت ہلال ریسرچ کونسل
کیپشن: ربیع الاول کا چاند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مسلمان اسلامی کیلنڈر کے مطابق 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی یا پیغمبر اسلام کی پیدائش کے دن کے طور پر مناتے ہیں،امسال رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے، چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔  آج بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہو گا۔

 کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی ننگی آنکھ تو کجا، ٹیلی اسکوپ سے بھی رویتِ ہلال کا بالکل کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔

خیال رہے کہ اس مبارک دن کے حوالے سے  جگہ جگہ جلوس نکالے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصاً کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں جلوس منعقد کئے جاتے ہیں۔