پاکستانی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر

Sep 26, 2022 | 12:19:PM
پاکستانی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر
کیپشن: پاکستانی اداکارایں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ستاروں کے کینیڈا میں جلوے،خوبصورت لباس زیب تن کیے سرخ قالین پر رنگ بکھیر دئیے۔شائقین نے دیکھ کر انگلیاں دانتوں میں دبا لیں ۔

کینیڈا کے شہر ہیملٹن کے فرسٹ اونٹاریو سینٹر، اسپورٹس ایرینا میں بہت سی پاکستانی مشہور شخصیات کو دیکھا گیا ہے جو ایک ایوارڈ تقریب کے لئے وہاں جمع ہیں۔شائقین کو اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات دیکھ کر خوش دیکھا جا سکتا ہے، شائقین ستاروں سے مل رہے  ہیں اور ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر ان کے ساتھ سیلفیاں لے رہے ہیں۔

اقرا عزیز مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے

تمام  مشہور شخصیات انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں اور انہوں نے بہترین ڈیزائنر لباس زیب تن کیے تھے۔عاطف اسلم ،ماہرہ، حریم، عروہ، اشنا، ایمن سلیم، ارسلان نصیر، اقرا، یاسر، صبور، سونیا حسین، اذان سمیع، عدیل، علی رحمان، عمران اشرف، نعمان اعجاز اور دیگر کئی مشہور شخصیات کو ریڈ کارپٹ پر دیکھا گیا۔

عاطف اسلم ریڈ کارپٹ کے لیے گاڑی سے اترتے ہوئے
ماہرہ خان مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے