اکشے کمار نے نئی فلم ’ سوریا ونشی‘ کی ریلیز کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا

Sep 26, 2021 | 18:58:PM
اداکار، اکشے کمار ،فلم ،کے، سیٹ پر
کیپشن: اداکار اکشے کمار فلم کے سیٹ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اداکار اکشے کمار نے اپنی آنے والی فلم ’ سوریا ونشی‘ کی ریلیز کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے  انسٹاگرام پر نئی فلم ’سوریا ونشی‘ کے سیٹ سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتادیا ہے۔اکشے کمار نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بہت سارے خاندان آج ادھے ٹھاکرے کا شکریہ ادا کر رہے ہوں گےـ

یہ بھی پڑھیں: متھن چکرورتی کی بہو نے اپنی سالگرہ پر دکھایا نیا روپ ۔۔تصاویر وائرل

 اکشے کمار نے مہاراشٹر میں سینما ہالز کو 22 اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے پر انتظامیہ کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔دوسری جانب ادا کا ر کی اس انسٹا پوسٹ کو اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ فلم ’سوریا ونشی ‘ کو گزشتہ سال 24 مارچ 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جانا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)