صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ 

Oct 26, 2025 | 12:43:PM
صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ 

شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:گھڑیاں ایک  گھنٹہ پیچھے  کر دی گئیں

مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ 

پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کردی ہے۔