’’اب ڈنکی لگائیں گے‘‘افغان باشندوں کی خفیہ منصوبہ بندی بےنقاب!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) جب سے حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں،خصوصاً افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے ہر وہ کوشش شروع کررکھی ہے جس سے پاکستان کی مخالفت ثابت ہو۔
اب ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض افغان پناہ گزین ایسے بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کے قوانین کا احترام نہ کرنے کا تہیہ کررکھاہے،وہ نہ صرف واپس نہیں جارہے بلکہ یہاں سے ڈنکی لگانے کی کوشش کرتے ہوئے ایران سے ترکی اور پھر یورپی ممالک کی طرف فرار ہونا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات یہ بھی آرہی ہیں کہ غیرقانونی رہائش پذیر افغان باشندے واپس اپنے ملک جانے کی بجائے پولیس آپریشن سے بچتے ہوئے چار شہروں سے پاکستان ہی کے مختلف شہروں میں نقل مکانی کررہےہیں، اس حوالے سے قارئین 24 ڈیجیٹل کے یوٹیوب چینل 24 ڈیجیٹل پر مکمل انفارمیشن دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔