سیلابی پانی روکنے کا انوکھا اور نیا طریقہ

Oct 26, 2025 | 10:11:AM
  سیلابی پانی روکنے کا انوکھا اور نیا طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )طوفانی بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جس سے بچاؤ کیلیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں جن میں ایک ’سلیم ڈیمز‘ بھی ہیں۔

پانی سے بھری ربڑ کی ان ٹیوبوں کو ’سلیم ڈیمز‘ کہا جاتا ہے اور یہ ڈچ ماہرہن کی ایجاد ہے، انہیں کینیا میں سیلابی پانی روکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ تکیے جیسی ٹیوب ویلز ربڑ سے بنائی گئی ہیں ان میں پانی بھرا ہوا ہے، ان کی مدد سے دریاؤں کے پانی کو روکا جاسکتا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ،خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی

اس طرح کی ایک ٹیوب میں ہزاروں لیٹر پانی ڈالا جاسکتا ہے، ان بڑی ٹیوبوں کو ایک دوسرے کے قریب رکھا جاتا ہے اور پانی ان کے درمیان سے نہیں گزر سکتا۔

دو افراد ایک گھنٹے میں سو میٹر لمبی رکاوٹ بنا سکتے ہیں، ان ٹیوبوں کا استعمال ریت کے تھیلوں سے بند باندھنے کی نسبت زیادہ آسان اور کم وقت میں ہوجاتا ہے۔

اس کے علاوہ سیلابی صورتحال ختم ہونے کے بعد ان ٹیوبوں کا پانی فصلوں کی آبیاری کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔