پاکستانی کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ٹیم اگلے تمام میچز ہارے،کامران اکمل کی نرالی منطق

Oct 26, 2023 | 21:57:PM
پاکستانی کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ٹیم اگلے تمام میچز ہارے،کامران اکمل کی نرالی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ٹیم اگلے تمام میچز ہارے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی کہہ رہا ہے پاکستان ٹیم کو اگلے چار میچز لازمی جیتنے ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ کرے قومی ٹیم کم بیک کرے،سابق کرکٹرنے کہاکہ اگر پاکستان کی کرکٹ بہتر کرنی ہے تو ٹیم اگلا کوئی میچ نہ جیتے، اگر قومی ٹیم جیت کر ٹاپ فور میں آگئی تو انہوں نے دوبارہ وہی کام شروع کر دینا ہے،کامران اکمل نے جیسے ہی یہ کہا تو اس پر اینکر نے فوری طور پر انہیں ٹوکا اور کہا کہ یہ کیا بات کر رہے ہیں؟ پاکستان کا نام ہے، میں پاکستان کو ہارتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتاجس پر کامران اکمل نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ ہارنے کے بارے میں نہیں ہے بلکہ اس سے ان کی انا ختم ہوگی،کامران اکمل کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اصل مودہ کیا تھا؟ اہم خبر آگئی