ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔۔ویسٹ انڈیز کو 8وکٹوں سے شکست 

Oct 26, 2021 | 17:34:PM
جنوبی افریقہ نے شکست دیدی
کیپشن: جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں  سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ  نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے ہینڈرکس 39 رنز بنائے، وان ڈار ڈاسن اور ایڈن مارکرم نے 43 اور 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

  اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے لنڈل سمنز 16 ،نکولس پورن اور کرس گیل نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان پولارڈ بھی 26 رنزبنا ئے، آندرے رسل صرف 5 رنز  بناسکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشومہاراج نے 2، کگیسو رباڈا اور انرچ نورکیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست ۔۔۔ محمد شامی غدار قرار