ہندوﺅں کا پوجا پاٹ اسکواڈبھی ناکام۔۔ پجاری اور سادھو کروڑوں لوٹ کر روپوش

Oct 26, 2021 | 15:37:PM
پاکستان کو ہارنے کے لئے پوجا پاٹ
کیپشن: پوجا پاٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرانے کیلئے 100 سے زائد مندروں میں خصوصی پراتھنا اور ہون کرائے گئے تھے۔ بدترین شکست کے بعد کروڑوں روپے لوٹنے والے سادھو اور پجاری روپوش ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکرکپ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے بھارتی ہندوﺅں کی تمام پوجا پاٹھ دھری کی دھری رہ گئیں۔ 


بھارتی ہندو شائقین نے اپنی ٹیم کی فتح کیلئے کاشی، وارانسی، رنگا ناتھ، شومناتھ، جگنا تھن، سری رنگم اور سدھی ویانائیک مندر سمیت بھارت بھر میں 100 سے زائد مندروں میں خصوصی پراتھنا اور ہون کرائے تھے لیکن کسی کے من کی مراد بر نہ آئی اور بابراعظم اور رضوان نے بھارتی ٹیم کو بدترین شکست سے دوچار کردیا۔


 بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرح پنڈتوں اور سادھوﺅں کا پوجا اسکواڈ بھی ناکام ہو گیا۔دہلی، ممبئی، لکھنو، الہ آباد، ہریانہ، بنگلور، پونا، پٹنہ سمیت اہم شہروں میں ہندو شائقین سے کروڑوں روپے لوٹنے کے بعد پجاری اور سادھو بدترین شکست کے بعد روپوش ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا امیدوار نامزد کرنیکا فیصلہ