یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا امیدوار نامزد کرنیکا فیصلہ

Oct 26, 2021 | 13:10:PM
یار محمد رند کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کا فیصلہ
کیپشن: یار محمد رند فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سردار یار محمد رند کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس یار محمد رند کی سربراہی میں ہوا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی میرنعمت زہری، عمر خان جمالی، ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل، مبین خلجی اور فریدہ رند شریک ہوئیں۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے 2  رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر سردار یارمحمد رند کو وزیر اعلیٰ اور سردار بابر موسیٰ خیل کو اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا ہے کہ بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اوربی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے جب کہ حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے۔

 سردار عبدالرحمان کھیتران کے مطابق تمام اتحادی جماعتیں عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ پر متفق ہو گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟۔۔ اہم خبر سامنے آ گئی