آریان کو گھر میں نظر بند کرنے کی تیاریاں۔۔کیا کیا پابندی لگے گی؟ جانیے

Oct 26, 2021 | 14:18:PM
 ممبئی، کروز شپ ،منشیات کیس ،آریان خان، شاہ رخ خان ، گوری، نظر بند
کیپشن: بھارتی اداکار شاہ رخ خان  اپنے بیٹے آریان خان کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ممبئی کروز شپ منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے والدین شاہ رخ خان اور گوری  نے بیٹے کی رہائی کے بعد گھر میں نظر بند کرنے کی تیاری کرلی  اور اس دوران آریان خان پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آج آریان کو آرتھر روڈ جیل سے رہا کردیا جاتا ہے تو والدین کچھ ماہ انہیں گھر میں ہی نظر بند کردیں گے، نظر بندی کی مدت کے دوران  آریان پر کسی بھی پارٹی میں شرکت، دوستوں کے ساتھ لیٹ نائٹ اکٹھے ہونے پر پابندی ہوگی، شاہ رخ اور گوری نے آریان کی کمپنی پر سخت نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وہ  ہر اس شخص سے دور رہے جو اس کے لئے معمولی سے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔آریان خان پر نظر رکھنے کےلئے کنگ خان نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں سخت ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی ایک اور واٹس ایپ چیٹ  نے  ہنگامہ برپا  کردیا۔۔اہم  خبر جانیے