بولان؛ تحصیل سنی میں بارودی سرنگ دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

Nov 26, 2025 | 22:28:PM
بولان؛ تحصیل سنی میں بارودی سرنگ دھماکہ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین ) بلوچستان کے ضلع کچھی میں واقع ایک گھر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ کے مطابق  دھماکہ کچھی کی تحصیل سنی میں عبدالحئی جتوئی نامی شخص کے گھر کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک کم عمر لڑکی نے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ندیم احمد، سونا خان اور بی بی بختاور کے نام سے ہوئی  جن کی عمریں 13 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

 ابتدائی تحقیقات میں کےمطابق نامعلوم افراد نے دو روز قبل گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا،دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  تخت بھائی :دوران گشت پولیس گاڑی پر حملہ، جوابی فائرنگ میں اشتہاری مجرم  زخمی