تخت بھائی :دوران گشت پولیس گاڑی پر حملہ، جوابی فائرنگ میں اشتہاری مجرم زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں دوران گشت ایس ایچ او پرویز خان کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی فائرنگ میں اشتہاری مجرم زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تخت بھائی کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس محفوظ رہی جبکہ جوابی فائرنگ سے اشتہاری مجرم زخمی ہو گیا،پولیس نے اشتہاری مجرم شکیل احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،ملزم سے کلاشنکوف بمعہ کارتوس برآمد،ملزم کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ ،اداکارہ و ماڈل فضاء علی کا نیا گانا ’’مہندی والی رات‘‘ریلیز