ترک عدالت نے صدر اردوان کو دھمکی دینےکے الزام میں صحافی کو قیدکی سزا سنادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ترک عدالت نے صدر اردوان کو دھمکی دینےکے الزام میں صحافی کو قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکیے کی عدالت نے ترک صحافی فاتح التیلی کو صدر رجب طیب اردوان کو 'دھمکی' دینےکےجرم میں 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق صحافی کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ترک صحافی فاتح التیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے یوٹیوب چینل پر 70 فیصد افراد کے اردوان کے صدر بننے کی مخالفت کے سروے پر بات کی تھی اور کہا تھاکہ سلطنت عثمانیہ کےکئی سلطانوں کو قتل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : معروف سماجی شخصیت تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھراسلام آباد ناکے سے گرفتار