پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق "البتار–2" اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشق "البتار–2" اپنی تمام سرگرمیوں کی کامیاب تکمیل کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، اختتامی پروگرام سعودی عرب کے شہر تبوک میں منعقد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق مشق 18 سے 26 نومبر 2025 تک جاری رہی، مشق کی اختتامی پروگرام میں جی او سی سپیشل سروسز گروپ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی عرب کے سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے،مشق میں پاکستان آرمی کی ایس ایس جی اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔

بیان کے مطابق شرکا نے مشترکہ مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل قابلیت کا شاندار مظاہرہ کیا،مشق میں شہری علاقوں میں آپریشنز، بم ناکارہ بنانے کے طریقہ کار اور مختلف تاکتیکی ڈرلز پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔
آئی ایس پی آر نے مزیدکہا ہے کہ مشق کے تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے جبکہ پاکستان–سعودی عسکری تعاون کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط ہونگے،دونوں ممالک نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : دورہ بحرین :وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ولی عہد سے ملاقات