انٹربینک میں ڈالر مزید سستا،اوپن مارکیٹ میں 281.60 روپے پر برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے کی معمولی کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 280.57 روپے سے کم ہوکر 280.56 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281.60 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں یورو 1.46 روپے مہنگا ہوکر 328.08 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 1.83 روپے مہنگا ہوکر 373.38 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 11 پیسے سستاہوکر 77.30 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 75.55 روپے پر ہی مستحکم رہا۔
یہ بھی پڑھیں : پانی کے بےدریغ استعمال کی روک تھام کیلئے واسا کا بڑا قدم