پانی کے بےدریغ استعمال کی روک تھام کیلئے واسا کا بڑا قدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پانی کے بے دریغ استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے واسا نے جدید سمارٹ واٹر میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میٹرز کی خریداری کا پہلا ٹینڈر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق واسا 50 کروڑ روپے کی لاگت سے دس ہزار جدید واٹر میٹرز خریدے گا،سمارٹ واٹر میٹرز میں خودکار میٹر ریڈنگ کا نظام نصب ہوگا جبکہ صارفین کو میٹر ریڈنگ کی آن لائن تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، نئے نظام کے تحت جتنا پانی استعمال ہوگا، اتنا ہی بل ادا کرنا ہوگا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کے مطابق شہری آسان اقساط پرسمارٹ واٹر میٹرز لگوا سکیں گے جبکہ میٹر کی تنصیب پر 35 ہزار روپے لاگت آئے گی۔
پہلے مرحلے میں جدید واٹر میٹرز جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں نصب کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمِ سرما کے پیشِ نظر سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی،نئےاوقات کاری جاری