موسمِ سرما کے پیشِ نظر سکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی،نئےاوقات کار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسمِ سرما کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی،نئے اوقاتِ کار کا اطلاق یکم دسمبر سے 31 جنوری تک ہو گا۔
جاری کردہ نئے اوقات کار کے مطابق سنگل شفٹ سکول صبح 8:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلے رہیں گے،جمعے کے روز سنگل شفٹ سکول 8:30 سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں کی صبح کی شفٹ 8:15 سے 1:15 بجے تک ہو گی،ڈبل شفٹ سکولز کی ایوننگ کی شفٹ 1.15 سے شام 6 بجے تک ہو گی۔
تمام سکولوں کو نئے اوقاتِ کار پر یکم دسمبر سے فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سرکاری سکولوں میں پنجابی زبان کوفروغ دینے کا فیصلہ