سیاسی رہنماؤں کا مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیئے ہیں۔
مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے،بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، پاکستان دشمن بلوچستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا
ترجمان ق لیگ کامزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، مذاکرات کے حامی ہیں، مگر ملک دشمنوں کو کسی رعایت کا مستحق نہیں سمجھتے۔