محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا

Nov 26, 2025 | 12:48:PM
محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر )محکمہ قانون نے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس جاری کردیا۔
محکمہ قانون کی جانب سےجاری کردہ آرڈیننس  کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار ، تھری ویلر کو 3 ہزاراورکار کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔
دوہزار سی سی کی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10 ہزاراوردوہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ اداکرناہوگا۔
اوورلوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، دو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزاراور2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹرالر کو اوورلوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت
دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے ،تھری ویلر گاڑی کو 3 ہزار ،بڑی گاڑی کو8 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
محکمہ قانون نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کردیاہے۔