26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی

Nov 26, 2025 | 14:04:PM
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عدالت سے جانے کی اجازت دیدی، قبل ازیں عدالت نے انہیں عارضی عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے۔

دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے۔

علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئیں، عدالت نے کہا کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی شرعی عدالت کے دفتر نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر اعتراض اٹھادیا

خیال رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔