وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔وزیراعظم کا بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم نے استقبال کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر خارجہ اسحاق ڈاراور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیرِاعظم بحرین کی قیادت سے اعلیٰ سطح ملاقاتیں کریں گے۔
یہ سرکاری دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی۔
شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہونگی، اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کیا جائے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔