بابراعظم کا محمد رضوان سے جھگڑا؟ویڈیو وائرل 

Nov 26, 2023 | 12:47:PM
سابق کپتان بابراعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کے پیچھے بیٹ لیکر بھاگے کی مزاخیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
کیپشن: بابراعظم کا محمد رضوان سے جھگڑ؟ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کپتان بابراعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کے پیچھے بیٹ لیکر بھاگنے  کی مزاخیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 روزہ شیڈول پریکٹس میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو اوور کے اختتام پر محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی اور اپیل کرتے نظر آئے، جس پر بابر نے انہیں کچھ دیر دیکھا بعدازاں انکے پیچھے بیٹ لیکر بھاگے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب پریکٹس میچ کے دوران کپتان شان مسعود 101 اور بابراعظم 71 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ سرفراز احمد 19 اور سعود شکیل 44 رنز بناکر بیٹنگ کررہے تھے۔ صائم ایوب 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ 63 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں۔ خرم شہزاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب غصے میں آگئے،حتمی ڈیڈ لائن دیدی

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کی قومی ٹیم کا 4 روزہ پریکٹس راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔