عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا،رانا ثنا اللہ

Nov 26, 2022 | 22:29:PM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، عمران خان، ہزیمت، اسمبلیوں سے باہر، عدم اعتماد
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر کہاہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا،عدم اعتماد جمع کرادی جائے تو اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی۔
رانا ثنا اللہ کاکہناتھاکہ اسمبلیاںتوڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے ،آج وہ لوگوں کا سمندر لانا چاہتے تھے ،7 ماہ پہلے جو منصوبہ بنایاوہ بری طرح ناکام ہوگا،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا،عدم اعتماد جمع کرادی جائے تو اسمبلی نہیں توڑی جاسکتی ،ان کا کیا خیال ہے کیا اپوزیشن آرام سے دیکھتی رہے گی ۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں اسمبلیاں برقرار رہنی چاہئے ،یہاں پانچ دس لاکھ لوگ آتے تو اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہ آئے تو عمران خان نے اسلام آباد نہ آنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جس دن فیصلہ ہوا، پرویزالٰہی ایک لمحہ ضائع کئے بغیر اسمبلی تحلیل کر دیں گے ، حسین الٰہی