مداحوں   کیلئے بڑی خبر ۔۔ شاہد آفریدی نے حکومت کی  پیشکش قبول کرلی

Nov 26, 2021 | 22:03:PM
شاہد آفریدی ، پنجاب بورڈ
کیپشن: شاہد آفریدی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی دبئی ایکسپومیں پنجاب سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:انضمام الحق کے بعد ایک اور کرکٹر نے باب وولمر کے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کردی
تفصیلات کے مطابق ترجمان اسپورٹس بورڈ  نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی۔ شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے۔ دبئی ایکسپو میں شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید رشید چوہان بھی اس ایکسپو میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہونگے، جہاں ایکسپو میں اٹھائیس ، انتیس اور تیس نومبر تک وہ پنجاب کے اسٹال پر موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی سےکون کون رابطے میں تھا۔۔محمد عا مر کا انکشاف