لاہور:رش والی دکانوں سے کپڑے چوری کرنیوالی خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)لاہور کی مستی گیٹ پولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے رش والی دکانوں سے کپڑے چوری کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا ، پولیس کے مطابق ملزمہ ثمینہ بی بی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
سٹی 42 کی جانب سے بھی ملزمہ کی دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہے جن میں وہ کپڑوں سے بھرے تھیلے چراتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کے 40 چوری شدہ سوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ وارداتوں کے دوران ایک کم عمر لڑکے کو بھی استعمال کرتی تھی، پولیس نے ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :تیزہواؤں اورآندھی کیساتھ بارش،گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر