تیزہواؤں اورآندھی کیساتھ بارش،گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر

May 26, 2026 | 18:02:PM
تیزہواؤں اورآندھی کیساتھ بارش،گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اہم خبر
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم رات کے دوران تیز ہوائیں /آندھی متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، ما لاکنڈ اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔بعد از دوپہر شمال مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیز ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تاہم رات میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد50، تربت ، بہاولنگر 48 ، سبی ، دادو ، لاڑکا نہ اور موہنجوداڑومیں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز؛ آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر