گندم کی فی من قیمت 4 ہزار سے تجاوز، 5کلو آٹے کا تھیلا1000میں فروخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد) گندم کی اوپن مارکیٹ قیمت میں اضافے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ آٹے کی قیمت 8 ہزار روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہے۔
نجی فلور ملز اور کمپنیاں موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، جس کے باعث عام صارف کے لیے آٹا خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے، 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 950 سے 1000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
قیمتوں میں اس غیر معمولی اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ریلیف اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا ایئرپورٹ آف لوڈنگ کے خلاف اہم اور تفصیلی فیصلہ جاری