پی ٹی آئی کاکل پھر ریڈ زون میں احتجاج کا فیصلہ 

May 26, 2025 | 18:46:PM
پی ٹی آئی کاکل پھر ریڈ زون میں احتجاج کا فیصلہ 
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے  کل پھر ریڈ زون میں احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کرے گی ۔پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کریں  گے ۔ 

خیبر پختونخوا کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچنے کی ہدایات کی گئی ۔خیبر پختونخوا کے تمام ممبران اسمبلی کو اسلام آباد لانے کی ذمہ داری جنید اکبر کو دی گئی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ احتجاج میں جنید اکبر کے نہ آنے پر پارٹی نے اس دفعہ خصوصی ہدایات بھی دی ۔جنید اکبر نے بھی تمام اراکین کو رات کو ہی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات کر دی ۔احتجاج کرنے کی بنیادی وجہ عمران خان کے کیسز کی سماعت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت گر گئی