توشہ خانہ ٹو کیس ؛ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشادقریشی)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کوسین مفتی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کرلی، سماعت 31ملتوی تک ملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،وکلا صفائی ، کوسین مفتی ، ارشد تبریز ، سلمان صفدر ، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے ،سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کوسین مفتی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب قیصر محمود پر جرح مکمل کی،توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر چھ گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ہے ،آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیان قلم بند کئے جائیں گے ،عدالت نے مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ویناملک سے شادی کیوں نہیں ہوسکی؟ببرک شاہ نے راز سے پردہ اٹھادیا