ویناملک سے شادی کیوں نہیں ہوسکی؟ببرک شاہ نے راز سے پردہ اٹھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار ببرک شاہ نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلقات اورشادی نہ ہونے کی اصل وجہ بتادی۔
ببرک شاہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں ببرک شاہ نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہماری شادی اس لیے نہیں ہو سکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھیں، یہی وجہ تھی اور پھر مجھے بھی کوئی اور مل گیا تھا۔

ببرک شاہ نے مزید بتایاکہ وینا ملک نے مجھے کوئی جائیداد تحفے میں نہیں دی تھی، دراصل ہم نے ماضی میں ایک زمین مشترکہ طور پر خریدی تھی کیونکہ ہمارا شادی کا ارادہ تھا،میں محمد علی اور زیبا کے گھر کی طرح ایک "علی زیب" گھر بنانا چاہتا تھا کیونکہ میں اُن دونوں کو بہت پسند کرتا ہوں۔

معروف اداکار نے کہا اسی سوچ کے تحت ہم نے مل کر زمین خریدی، لیکن پھر گھر میں نے تنہا تعمیر کروایا کیونکہ ہمارا تعلق برقرار نہ رہ سکا اور ہمارا بریک اپ ہوگیا،مجھےاس گھر کو مکمل کرنے میں دس سال لگے لیکن آج بھی اس زمین کا آدھا حصہ اُن کا ہے اور آدھا میرا۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز
واضح رہے کہ ببرک شاہ نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ہیں،ان کے مشہور ڈراموں میں باغی، داستان، پانی جیسا پیار، گھر اور دیگر شامل ہیں، جبکہ ان کی نمایاں فلموں میں سرکار، کوئی تجھ سا کہاں، کیوں تم سے پیار اتنا، ماہی آوے گا، تڑپ، زمین کے خدا اوردیگر شامل ہیں۔
ببرک شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین وینا ملک اور ببرک شاہ دونوں کی ایمانداری اور وفاداری کی تعریف کر رہے ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ ببرک شاہ ایک ایماندار آدمی ہیں، جنہوں نے جائیداد کے بارے میں کبھی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی یہ دعویٰ کیا کہ وہ مکمل ان کی ہے۔