بجٹ میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: بجٹ، یوٹیوبرز ، ٹک ٹاکرز ، ٹیکس،تجویز،24نیوز,Budget, YouTubers, TikTokers, Tax, Proposal, 24 News,
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بجٹ2025-26 میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزسامنے آگئی۔
مالی سال 2025-26 کا بجٹ 10 جون کو پیش ہونے جارہا ہے، اورذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے تجویز دی ہے کہ یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے،اس تجویز کا مقصد حکومت کے خزانے میں 52.5 ارب روپے کی اضافی رقم لانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہریوں سے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویزپر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے، اور امکان ہے کہ آنے والے بجٹ میں اس پر باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔