کسانوں کے لیے سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے کسانوں کے لیےسوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین متعارف کرادی گئی۔
سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری وین میں سیلوشن بناکرمختلف ڈیوائسسزکے ذریعے مٹی کو ٹیسٹ کیاجاتاہے ،ریڈنگ کےمطابق کاشت کار کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی مٹی کی زرخیزی کو کس طرح سے اضافہ کرسکتے ہیں اور زرعی پروڈکٹ کو کس طرح ایمپرو کرسکتے ہیں۔
موبائل لیب کسانوں کو ان کے گھرکی دہلیز پر مفت سہولیات مہیا کر رہی ہےجس سے کسان کم خرچ میں زیادہ پیداوارحاصل کر سکیں گے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیروزخان اچھے اداکار لیکن کردار میں ڈھلتے نظر نہیں آتے:نادیہ افگن
اس حوالے سےکسانوں کا کہنا ہےکہ لیب والے ہمارے پاس آئے ہیں،انہوں نےآ کربتایا ہےکہ آپ کی زمین بہت سخت ہے اس میں نائٹروجن اور فاسفورس کی کمی ہے،آپ کا پانی کھارا ہے،کاشت میں دن بدن کمی آ رہی تھی انہوں نےآ کر رہنمائی کی ہے ۔
موبائل سوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب صرف کسانوں کی خوشحالی نہیں،بلکہ معیشت کی مضبوطی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔