فیروزخان اچھے اداکار لیکن کردار میں ڈھلتے نظر نہیں آتے:نادیہ افگن
کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ وہ ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز خان اپنے ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
نادیہ افگن حال ہی میں 24نیوزکے مشہور پروگرام "کیا ڈرامہ ہے" میں بطور مبصر شریک ہوئیں،جہاں انہوں نے حالیہ نشر ہونے والے ڈراموں کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
نادیہ افگن نے ڈرامہ "ہمراز" میں فیروز خان کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ فیروز خان الگ تھلگ رہتے ہیں اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی ایسے ہی الگ تھلگ رہنے یا انہیں مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ صرف میں نے سنا ہے، میرا ذاتی تجربہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ ایک اچھے اداکار لگتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ اپنے ڈراموں میں فیروز خان ہی لگتے ہیں، کردار میں مکمل طور پر ڈھلتے نظر نہیں آتے،وہ زیادہ تر ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں اور کبھی بھی حقیقی یا مختلف نوعیت کے کردار کرتے نظر نہیں آتے۔
نادیہ افگن نے کہاکہ میں 10 میں سے فیروز خان کو 6 نمبر دوں گی جبکہ عائزہ خان کو 8 نمبر دوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:میراہونےوالاشوہرکیساہوناچاہیے؟اداکارہ سحرہاشمی نے شرائط بتادیں
واضح رہے کہ فیروز خان خانی، اے مشتِ خاک، اکھاڑا اور خدا اور محبت جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں،فیروز خان اور عائزہ خان کا نیا ڈرامہ"ہمراز" حال ہی میں شروع ہوا ہے،اب تک نشر ہونے والی اقساط میں فیروز خان کا کردار منفی دکھایا گیا ہے۔